بریلی میں مال گاڑی کی چار بوگیاں پٹری سے اتر یں

تاثیر 29  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بریلی، 29 مارچ: جمعہ کی دیر رات ضلع کے آملہ علاقے میں مال گاڑی کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور پٹری کو نقصان پہنچا۔ اے ڈی آر ایم پریتوش گوتم، اے ڈی ای این چندوسی سنجیو سکسینہ اور مراد آباد کے ایف سی او کے عہدیدار ہفتہ کی صبح موقع پر پہنچ گئے۔
اے ڈی آر ایم نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ جمعہ کی رات تقریباً 2 بجے وسرت گنج ریلوے اسٹیشن سے اائی ایف ایف سی او فیکٹری کے لیے مال گاڑی روانہ ہوئی ہے۔ کلومیٹر نمبر چھ کے قریب 42 بوگیوں والی مال ٹرین کی چار بوگیاں اچانک پٹری سے اتر گئیں اور پٹری اکھڑ گئی۔ خوش قسمتی تھی کہ مال گاڑی خالی تھی اور کھاد لوڈ کرنے فیکٹری جا رہی تھی۔ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا گیا ہے۔ ملازمین کی ٹیم ٹریک کی مرمت میں مصروف ہے۔ ٹریک کو جلد بحال کر دیا جائے گا۔