تاثیر 29 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 29 مارچ:سابق آسٹریلوی کھلاڑی اسٹورٹ لا کو آئندہ 2 سال کے لیے نیپال مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن (سی اے این) نے یہ اطلاع دی ہے۔ لا سے پہلے مونٹی ڈیسائی نیپال ٹیم کے کوچ تھے۔ ان کا دور رواں سال فروری میں ختم ہوا۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر یہ معلومات دیتے ہوئے نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ سابق آسٹریلوی لیجنڈ اسٹیورٹ لا اگلے دو سال تک نیپال کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔