نکسلیوں کے ذریعہ نصب آئی ای ڈی دھماکے سے ایک خاتون شدید زخمی

تاثیر 29  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بیجاپور، 29 مارچ: ضلع کے بھیرم گڑھ تھانہ علاقہ کے تحت گاؤں بوڑگا میں ہفتہ کی صبح 6:30 بجے جنگل میں نکسلیوں کی طرف سے لگائے گئے پریشر آئی ای ڈی کی زد میں آکر گاؤں کی ایک خاتون سرسوتی اویام شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق بھیرم گڑھ تحصیل کے گاؤں بوRکا کی رہنے والی سرسوتی اویام ہفتہ کی صبح جنگل میں مہوا چن کر واپس آرہی تھی کہ اس دوران اندراوتی ندی کے کنارے نکسلیوں کے ذریعہ نصب کئے گئے پریشر آئی ای ڈی کی زد میں آکر خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ دھماکے میں خاتون کی دونوں ٹانگوں میں شدید چوٹیں آئیں خاص طور پر اس کی بائیں ٹانگ گھٹنے کے نیچے مکمل طور پر چھلنی ہو گئی۔ زخمی خاتون سرسوتی اویام کو بھیر م گڑھ ہیلتھ سنٹر میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بہتر علاج کے لیے فوری طور پر جگدل پور میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کو نقصان پہنچانے کے لیے نکسلیوں نے پریشر آئی ای ڈی نصب کیا تھا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اس علاقے میں نکسلیوں کی طرف سے نصب دھماکہ خیز مواد نے معصوم دیہاتیوں کو اپنا نشانہ بنایا ہو۔