تاثیر 29 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ریواڑی، 29 مارچ: دہلی-جے پور ہائی وے پر واقع دھروہیڑہ میں واقع ہیرو فیکٹری میں جمعہ کی دیر رات اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے توسیعی عمارت کی چھت گر گئی۔ چھت سے ملبہ گرنے سے چار پانچ ملازمین کو معمولی چوٹیں آئیں۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ہیرو فیکٹری کا پلانٹ دھروہیڑہ میں بنایا گیا ہے۔ یہ پلانٹ سال 1985 میں قائم کیا گیا تھا، اسی پلانٹ میں سال 2006 میں ایک توسیعی عمارت بنائی گئی تھی، اس میں عارضی اندرونی کام کیا گیا ہے۔