کوئیلور میں پنکھ ہونڈا بائیک شو روم کا افتتاح

تاثیر 29  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

آرا29مارچ 2025(پریس ریلیز) کوئیلور میںپشپا مارکیٹ، ایس بی آئی کے قریب پنکھ ہونڈا کے نئے بائیک شوروم کا افتتاح کیا گیا۔ ہونڈا بائیکس کے مختلف ماڈل یہاں اس شو روم میں دستیاب ہوں گے۔ اس شوروم سے صارفین کو اپنی پسندیدہ موٹر سائیکل خریدنے کا موقع ملے گا۔ اس کے علاوہ یہاں کے صارفین کو جدید سروس کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔اس موقع پر پنکھ ہونڈا کے مالکان، محمد شاہنواز اور دلشاد ملک نے کہا کہ ہمیں اپنے نئے شوروم کے افتتاح سے خوشی ہورہی ہے۔ ہمارا مقصد اپنے صارفین کو بہترین خدمات اور مصنوعات فراہم کرنا ہے۔
اس شوروم میں صارفین کے لیے ہونڈا کی بائیکس کے مختلف ماڈلز ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔ افتتاحی دن صارفین کو بائیک خریدنے پر خصوصی رعایت دی جائے گی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے پیوش کمار گپتا (زونل ہیڈ، سیلز، بہار) اور امرجیت جھا (زونل ہیڈ، سروس، بہار) نے کہا کہ ہونڈا بائیکس اپنی بہترین کارکردگی، اچھی سروس اور مضبوط مائلیج کی وجہ سے آج لوگوں کی پہلی پسند ہیں۔ آج اس نئے شوروم کے کھلنے سے نہ صرف کوئیلور کے لوگوں کو فائدہ ہوگا بلکہ آس پاس کے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگ بھی آسانی سے ہونڈا بائک خرید سکیں گے۔پنکھ ہونڈا کے شاندار افتتاح کے موقع پر پریانشو کمار سنگھ (ایریا سیلز منیجر)، سبرت راج کمار (ایریا سروس مینیجر)، اجے کمار رائے اور اجیت کمار سمیت دیگر معززین موجود تھے۔