تاثیر 16 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
باغپت، 16 مارچ: چھپرولی تھانہ علاقہ کے راٹھوڑا گاؤں میں تین لوگوں کا قتل کر دیا گیا۔ یہ قتل دو روز کے دوران الگ الگ واقعات میں کیے گئے۔ اب تک چھ لوگوں کو قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے اور گاؤں میں پولیس فورس کے ساتھ پی ایس سی بھی تعینات ہے۔ میرٹھ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل نے اتوار کو جائے حادثہ کا دورہ کیا۔
جمعہ کو باغپت ضلع کے چھپرولی تھانہ علاقے کے راٹھوڑا گاؤں میں خون کی ہولی کھیلی گئی۔ راٹھوڑا گاؤں کا رہنے والا امیت، جو پانی پت میں کام کرتا ہے، اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ گاؤں آیا تھا۔ گھر والے جمعہ کی شام ہولی کھیل رہے تھے۔ باپ گھر کے دروازے کے باہر چارپائی پر بیٹھا تھا۔ الزام ہے کہ ساگر نامی گاؤں کا ایک نوجوان گھر آیا اور امیت کے والد بدھ سنگھ کے ساتھ بدسلوکی کرنے لگا۔