کٹھوعہ مسلح تصادم میں تین دہشت گرد ہلاک، چار پولیس اہلکار شہید

تاثیر 28  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں، 28 مارچ :جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے گاو?ں صفیان جتھول میں جمعرات کی دن بھر جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین پاکستانی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ اسپیشل آپریشنز گروپ کے تین اہلکار شہید اور سات دیگر زخمی ہوگئے، جن میں ایک ڈی ایس پی بھی شامل ہیں۔ علاقے میں باقی بچ جانے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ وہی گروہ ہے جو اتوار کو ہیرانگر سیکٹر کے گاو?ں سنیال میں دیکھا گیا تھا یا کوئی علیحدہ گروہ ہے، تاہم دونوں مقامات پر دہشت گردوں کی تعداد پانچ ہونے کے امکانات ہیں، جس سے یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہی گروہ گھاٹی کی پہاڑیوں سے بلاور کے راستے ادھم پور یا کشتواڑ جانے کی کوشش میں تھا۔سینئر پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ تصادم میں ایس او جی کے تین اہلکار شہید جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں، جن میں ڈی ایس پی بارڈر دھیرج کٹوچ اور ایک پیرا کمانڈو بھی شامل ہیں۔ تین دہشت گردوں کی لاشیں اوپری علاقے میں پڑی دیکھی گئی ہیں، جن میں سے ایک کی لاش راکٹ لانچر حملے میں جل چکی ہے۔ زخمی سیکورٹی اہلکاروں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔