ترنمول کانگریس نے عید کے موقع پر کپڑے تقسیم کئے

تاثیر 30  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جلپائی گوڑی، 30 مارچ : ملک بھر میں پیر کو عیدالفطر منائی جائے گی۔ اس سے پہلے ترنمول کانگریس کی جانب سے ضرورت مندوں میں نئے کپڑے تقسیم کیے گئے۔ راج گنج کے ایم ایل اے کھگیشور رائے نے علاقے کے تقریباً دو سو ضرورت مندوں میں نئے کپڑے تقسیم کئے۔ اس پروگرام کا انعقاد اتوار کو راج گنج بلاک ترنمول کانگریس اور یوتھ کانگریس کی پہل پر کیا گیا تھا۔
اس تقریب کے دوران راج گنج بلاک ترنمول کانگریس کے صدر ارندم بنرجی، راج گنج پنچایت سمیتی کی صدر روپالی ڈے سرکار، راج گنج بلاک ترنمول مہیلا کانگریس کی صدر سروانی دھرا، پنیکوری گرام پنچایت پردھان پاپیا سرکار، سکھانی گرام پنچایت پردھان پرمل رائے اور دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر راج گنج کے ایم ایل اے کھگیشور رائے نے کہا کہ کل مقدس عید ہے۔ ہر سال اس موقع پر ترنمول کانگریس کی جانب سے نئے کپڑے تقسیم کیے جاتے ہیں۔ تقریباً 200 ضرورت مندوں میں کپڑے تقسیم کیے گئے ہیں۔