تاثیر 20 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کشن گنج (محمد شاداب غیور) وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف کشن گنج کے لہرا چوک میں واقع گراؤنڈ میں ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں اور مختلف سماجی و مذہبی تنظیموں کے مقررین نے بڑی تعداد میں جمع ہو کر اپنے اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ اور وقف ترمیمی ایکٹ کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آئین کے خلاف ہے اور کہا کہ ہماری لڑائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک وقف ترمیمی ایکٹ واپس نہیں لیا جاتا، اس لیے ہمیں طویل لڑائی کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ آج کے پروگرام میں نظامت کے فرائض سماجی کارکن آفتاب اظہر صدیقی نے انجام دی ۔ پروگرام میں آنے والے مہمانوں کا استقبال استقبالیہ کمیٹی کے اراکین اور پروگرام کے کنوینر مولانا شمیم ریاض نے کیا۔ اس موقع پر ایم ایل اے اخترالایمان، آر جے ڈی کے راجیہ سبھا ایم پی منوج جھا، ایم ایل سی قاری صہیب، ایم ایل اے انظار نعیمی، ایم ایل اے اظہار آصفی، ایم ایل اے سعود اسرار، ضلع کونسل کے چیئرپرسن نمائند فیاض عالم، سابق ضلع کونسل چیئرپرسن تسیر الدین، ایڈوکیٹ شمس آغاز، امتیاز نصر، دیپ چند رویداس، عیدو حسین، کانگریس ضلع صدر امام علی چنٹو ،مولانا سہیل اختر ندوی، مولانا حسین ۔ ضلع پارشد ناسک نادر، ضلع پارشد محمد فیضان، بہادر گنج نگر پنچایت چیئرپرسن نمائندہ وثیق الرحمن، محمد ماجد، کانگریس کے ایگزیکٹیو صدر شہاب الا ختر، کانگریس لیڈر حافظ مبشر، سرفراز خان، راجد لیڈر مشتاق عالم، ایم آئی ایم لیڈر رحیم الدین عرف ہیبر بابا، معصوم رضا، وصی احمد، اشتیاق احمد، مفتی جاوید اطہر، مفتی اظہار عالم، سید مظہر الحسن، مولانا ابو سالک، راجندر پاسوان، ڈاکٹر برکت اللہ، مولانا مزمل، آر جے ڈی لیڈر اور سابق ایم ایل اے عبدالسبحان ، ایم آئی ایم لیڈر اسحاق عالم، آر جے ڈی لیڈر امتیاز آصفی، ایم آئی ایم کے ریاستی سکریٹری رانا رنجیت سنگھ، جنسوراج لیڈر نہال اختر، سابق ایم ایل اے توصیف عالم، کشن گنج نگر پریشد صدر ایڈوکیٹ اندردیو پاسوان، مفتی جاوید اقبال، سابق ایم ایل اے توصیف عالم اور جے ڈی یو سے استعفی دینے والے سابق ایم ایل اے۔ ماسٹر مجاہد عالم وغیرہ نے اس بڑے احتجاجی اجلاس میں شرکت کی۔ اسٹیج پر مذکورہ افراد کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ آج کا احتجاجی جلسہ تاریخی تھا اور کشن گنج ضلع و آس پاس کے علاقوں کے لاکھوں لوگوں نے اس کی حمایت کی اور یہاں پہنچ کر وقف ترمیمی قانون کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا۔

