تاثیر 23 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 23 اپریل :ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت نوی ممبئی میں مکانات، سڑکوں کی اسکیموں اور فری ہولڈ زمینوں جیسے شہری مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے گی، اور کنڈومینیم سے متعلق مسائل کے حل کے لیے شہری ترقیاتی محکمے کی جانب سے خصوصی فنڈ فراہم کیا جائے گا۔ نائب وزیر اعلیٰ شندے واشی میں شیو سینا کے ایک عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے جہاں نوی ممبئی کے 13 کارپوریٹروں نے ان کی موجودگی میں شیو سینا میں شمولیت اختیار کی۔
اس موقع پر رکن پارلیمنٹ نریش مہاسکے، رکن اسمبلی شرد سوناونے، ڈپٹی لیڈر وجے چوگولے، وجے ناہٹا، ضلع چیف کشور پاٹکر، دوارکاناتھ بھویر، منوج شندے اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔