جموں و کشمیر حکومت نے پہلگام حملے کے متاثرین کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا

تاثیر 23  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سرینگر، 23 اپریل :جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے اور اس واقعے میں شدید زخمی ہونے والوں کے لیے 2 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق، ایکس پر ایک پوسٹ میں چیف منسٹر کے دفتر نے کہا کہ معصوم شہریوں کے خلاف وحشیانہ اور بے ہودہ عمل کی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہم اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگ مناتے ہیں۔ پیاروں کے نقصان کا ازالہ کبھی بھی رقم سے نہیں ہو سکتا، لیکن حمایت اور یکجہتی کے طور پر، جموں و کشمیر حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کے لیے 2 لاکھ روپے، اور باقی زخمیوں کیلئے 1 لاکھ روپے دینے کیلئے کہا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ متاثرین کو ان کے گھروں تک باوقار طریقے سے پہنچانے کے تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں۔