چارہ کاٹنے گئے کسان پر گلدار کا حملہ، حالت تشویشناک

تاثیر 29  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بجنور، 29 اپریل : کوتوالی دیہات تھانہ علاقہ کے دیال پور گاؤں میں منگل کو ایک گلدار نے چارہ کاٹنے والے کسان پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ اسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا، اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔کسان ککو سنگھ اپنے کھیت میں چارہ کاٹنے گیا ہوا تھا۔ اس سے کچھ فاصلے پر دوسرے کسان اپنے کھیتوں کو پانی لگا رہے تھے کہ ایک گلدار نے کسان پر حملہ کر دیا۔ کسان کی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے کسانوں نے گلدار کو بھگا دیا۔ زخمی کسان کو فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا۔ کسان کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے اسے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے افسر رینجر مہیش گوتم پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ کسانوں نے محکمہ جنگلات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس پر لاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔