غیر قانونی کانکنی کے خلاف کارروائی، پولیس نے 34 ٹریکٹر اور 7 بائیک ضبط کئے

تاثیر 29  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بجنور، 29 اپریل: | غیر قانونی کانکنی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ نے 34 ٹریکٹر اور 7 بائک قبضے میں لے کر 37 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جس سے کان کنی مافیا میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔معاملہ نگینہ دیہات تھانے کے فضل پور پہاڑ موتی شیشم کا ہے جہاں غیر قانونی کانکنی کو لے کر کان کنی مافیا آپس میں لڑ پڑے۔ یہاں تک کہ بات لڑائی تک پہنچ گئی۔ اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچی اور 34 ٹریکٹر اور 7 بائک قبضے میں لے لی اور وہاں موجود 37 افراد کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔