انتظامیہ نے غیر قانونی قراردیتے ہوئے درگاہ پر چلایا بلڈوزر

تاثیر 6  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ہری دوار، 6 اپریل: اترا کھنڈ میں غیر قانونی تعمیرات کا حوالہ دیکر درگاہوں کے انہدام کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کاروائی میں اتوار کی صبح انتظامیہ نے جوالا پور کے سرائے علاقے کے قریب ہریلوک کالونی میں مبینہ طور پر محکمہ آبپاشی کی زمین پر بنائے گئے مزار کو مسمار کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے چند روز قبل اس حوالے سے نوٹس جاری کیا تھا اور مہلت ختم ہوتے ہی بلڈوزر کارروائی کی گئی۔ اس کاروائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی تاکہ کسی بھی کشیدہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ ایس ڈی ایم اجے ویر اور دیگر انتظامی افسران موقع پر موجود تھے۔انتظامیہ نے واضح کیا کہ غیر قانونی مذہبی تعمیرات کو ہٹانے کی مہم جاری رہے گی اور اگلے مرحلے میں دیگر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔