ایئر انڈیا اور انڈیگو سری نگر روٹ پر ٹکٹوں کی منسوخی اور ری شیڈولنگ چارجز کو معاف کیا

تاثیر 23  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی/ سری نگر، 23 اپریل:پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سول ایوی ایشن فضائی کرایوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ وزارت نے میٹنگ کی اور ایئرلائن کمپنیوں کو سخت ہدایات دیں۔ اس کے بعد ہوا بازی کمپنیوں ایئر انڈیا اور انڈیگو ایئر لائنز نے سری نگر سے دہلی اور ممبئی کے لیے خصوصی پروازیں چلائیں۔ اس کے ساتھ ہی ایئر لائنز نے ٹکٹوں کی ری شیڈولنگ اور کینسلیشن چارجز کو بھی معاف کر دیا ہے۔
ایئر انڈیا اور انڈیگو نے بدھ کو ‘ ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ سری نگر سے دہلی اور ممبئی کے لیے آج دو اضافی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ اس طرح ایئر انڈیا اور انڈیگو ایئر لائنز سری نگر سے دہلی اور ممبئی کے لیے کل چار اضافی پروازیں چلائیں گی۔