شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں گولہ بارود برآمد۔ کیس درج تحقیقات شروع

تاثیر 6  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سرینگر، 07 اپریل:ایک اہم پیش رفت میں، کپواڑہ پولیس نے فوج کے کے ساتھ مل کر کپواڑہ ضلع کے کنڈی جنگلاتی پٹی میں تلاشی آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا۔ پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، برآمد ہونے والی اشیاء￿ میں، ایک مشین گن، سات مختلف دستی بم، 90 راؤنڈ، ایک چینی ساختہ دوربین، دو سولر موبائل چارجرز کے علاوہ غیر ملکی ساختہ سلیپنگ بیگ سمیت کپڑے اور بڑی مقدار میں پاکستانی ادویات شامل ہیں۔