رام نومی کے جلوس میں ڈی جے پر پابندی کے بعد ہنگامہ کررہے شرارتی عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج

تاثیر 6  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)سمری تھانہ حلقہ کے کنسی گاؤں میں رام نومی کے جلوس میں عقیدت مندوں کے ذریعہ نکالے گئے جلوس میں پک اپ گاڑی پر بج رہے ڈی جے ساونڈ سسٹم کو پولس کے ذریعہ گاڑی سے اتارنے کے بعد کچھ شرارتی عناصر نے دربھنگہ مظفرپور این ایچ 27 کو جام کر خوب ہنگامہ کیا اس دوران گھنٹوں سڑک جام کے سبب گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی پولس کو معاملہ پرامن کرنے میں بڑی مشقت کرنی پڑی ۔ سوموار کو سمری پولس نے این ایچ 27 پر ہنگامہ کرنے اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کے معاملے میں، 36 لوگوں کو نامزد کیا ہے جبکہ 45 نامعلوم لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے اس واقعہ کے دن منریگا پروگرام افسر و مجسٹریٹ یشونت کمار کی درخواست پر درج ایف آئی آر میں کنسی گاؤں باشندگان رنجیت مہتو، منوج سہنی ، سمن کمار، راج کشور، دھرمیندر بھگت، ادئے بھگت،پپوبھگت، بلیٹن سہنی ، سولی سہنی ، پھول بابو ساہ، چنندن رام، گڈو سہنی، دھیریندر سہنی ، بل ویر سہنی ، سوموناتھ سہنی ، سریش مہتو، پربھو سہنی ، ببلو سہنی ، سنجئے ساہ ، رام بلاس سہنی ، سنتوش سہنی ، چھوٹو سہنی ، لچھمی سہنی ، ننکی سہنی ، ہراون سہنی ، ونود سہنی کو نامزد کیاگیا ہے۔ پی او نے پولس کو دیئے گئے درخواست میں کہا کہ مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ رام نومی کے دن اونچی آواز میں ڈی جے ساؤنڈ سسٹم بجانے کی وجہ سے مقامی گاؤں والے بے چینی محسوس کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ انچارج منیش کمار کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مقامی لوگوں کو زیادہ آواز میں ڈی جے بجانے سے روکا اور اسے گاؤں والوں کے حوالے کر دیا۔ غصے میں، تقریباً 70-80 کے تعداد میں افراد نے جلوس میں شامل لوگ اتوار کی شام 6 بجے دربھنگہ -مظفر پور این ایچ 27 کے دونوں لین کو بند کر دیا، لاٹھی، تلوار اور کلہاڑی لے کر دوسری سواری گاڑیوں پر بھی توڑ پھوڑ کی ۔