آنند پشکر نے وزیر تعلیم سے ملاقات کر اساتذہ کے مسائل کے حل کا مطالبہ کیا

تاثیر 4  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سارن (نقیب احمد)
سارن ٹیچرس حلقہ سے سابق امیدوار آنند پشکر نے وزیر تعلیم سے ملاقات کی۔انہوں نے وزیر سے بلدیاتی اداروں کے اساتذہ اور لائبریرین کو ان کی سابقہ سروس کی بنیاد پر خصوصی سالانہ انکریمنٹ،اپڈیٹ شدہ ڈی اے،ایچ آر اے،دیگر ریاستی ملازمین کی طرح عام سالانہ انکریمنٹ اور ان کی سابقہ تسلی بخش سروس اور مطلوبہ اہلیت کی بنیاد پر ترقی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر نے مذکورہ مسائل کو بہت سنجیدگی سے سنا اور اس کے حل کی یقین دہانی کرائی۔اس کے علاوہ ان کے مطالبے پر انہوں نے غیر امدادی اسکولوں اور کالجوں کے بارے میں بتایا جن کے کوڈ منسوخ کردیئے گئے ہیں۔کوڈ کو بحال کرنے کے محکمانہ فیصلے سے آگاہ کیا۔نیز امداد یافتہ اسکول اور کالج جن کی گرانٹس کئی سالوں سے زیر التواء ہیں کے بارے میں محکمہ کے افسران کو ضروری ہدایات دیں کہ وہ اپنی بقایا رقم کی ادائیگی کے لیے رقم کابینہ کو منظوری کے لیے بھیجیں۔