انوراگ کشیپ نے برہمن برادری سے معافی مانگی

تاثیر 22  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 22 اپریل :فلم ’پھولے‘ کو لے کر برہمن برادری سے متعلق انوراگ کشیپ کے ذریعہ دیئے بیان نے بڑا تنازع کھڑا کر دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے ان کا تبصرہ قابل اعتراض قرار دیا اور اس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ حالات اتنے سنگین ہوگئے کہ انوراگ کشیپ کے اہل خانہ کو دھمکیاں بھی ملنے لگیں۔ اس کے بعد ڈائریکٹر نے ایک مزاحیہ پوسٹ کے ذریعے معافی مانگ لی، لیکن وہ معافی بھی بہت سے لوگوں کے لیے تسلی بخش نہیں تھی۔ اب صورتحال کو دیکھتے ہوئے انوراگ کشیپ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے برہمن برادری سے دل سے معافی مانگی ہے۔