کرن جوہر کی نئی فلم ناگزیلا کا اعلان

تاثیر 22  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 22 اپریل :ان دنوں کرن جوہر اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’کیسری-2‘ کی کامیابی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ فلم کو باکس آفس پر زبردست رسپانس مل رہا ہے۔ اب کرن جوہر نے بھی اپنی اگلی فلم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار کرن ہمیں سانپوں کی پراسرار اور دلچسپ انوکھی دنیا کی سیر پر لے جانے والا ہے۔ ان کی آنے والی فلم کا نام ‘ناگزیلا’ ہے۔ اس فلم میں کارتک آرین مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب کرن اور کارتک کسی پروجیکٹ کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں، جس نے شائقین کے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔