منی پور میں چار پریپاک (پرو) عسکریت پسند گرفتار، اسلحہ برآمد

تاثیر 22  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

امپھال، 22 اپریل:منی پور پولیس نے مختلف تھانوں کے علاقوں سے چار پریپاک (پرو) عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ تین پریپاک (پرو) عسکریت پسندوں کو امپھال مشرقی ضلع کے ساگولمانگ پولیس اسٹیشن کے تحت نگکھاپت ایڈونچر کھاروک علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے منگل کو بتایا کہ گرفتار ملزمین کی شناخت نونگتھومبم مائنگو سنگھ (33)، نونگتھومبم موہن سنگھ (45) اور کیشم سانا لیما عرف تمفاسانا عرف لنگیل (40) کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق، تینوں ملزمان امپھال مشرقی ضلع کے کھندرکپم علاقے میں ناوریم بیراہاری کالج کے قریب سے دو افراد کو تاوان کے لیے اغوا کرنے میں ملوث تھے۔ پولیس ٹیم نے دونوں مغوی افراد کو بحفاظت رہا کر دیا۔