تاثیر 22 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولمبو،22 اپریل : سری لنکا کی پولیس نے ایسٹر سنڈے کے سلسلہ وار بم دھماکوں کی تحقیقات کرنے والے صدارتی کمیشن کی حتمی رپورٹ کا مطالعہ کرنے کے لیے ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ رپورٹ تقریباً 67,000 صفحات پر مشتمل ہے۔ کمیشن کی حتمی رپورٹ اور تمام متعلقہ جلدیں 20 اپریل کو صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی براہ راست ہدایات کے تحت باضابطہ طور پر کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کو سونپ دی گئیں۔