تاثیر 22 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 22 اپریل:وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج 1انے مارگ واقع’سنکلپ‘ میں شہری ترقیات و رہائش محکمہ کے تحت ‘آپ کا شہر آپ کی بات، بہار میں شہری کاری کے بڑھتے قدم ‘ پروگرام کا جائزہ لیا۔
جائزہ کے دوران شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کے سکریٹری مسٹر ابھے کمار سنگھ نے بتایا کہ عیسائی مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال کی وجہ سے ملک میں قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس کی وجہ سے 25 اپریل کو ’آپ کا شہر ا?پ کی بات‘ پروگرام مہم کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے بتا یاکہ پروگرام کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں شہریوں کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ ضلع انتظامیہ اور اداروں کے افسران عوام سے رابطہ قائم کریں گے اور ان کی ترجیحات اور ضروریات کو جانیں گے اور اسی کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دیں گے۔ اس اقدام سے نہ صرف شہروں کی زمینی حالت بہتر ہوگی بلکہ حکمرانی پر شہریوں کا اعتماد بھی مضبوط ہوگا۔ وزیر اعلیٰ کے اس وڑن کے مطابق یہ مہم شہری زندگی کے معیار کو بہتر بنانے اور ایک مضبوط اور جامع شہری بہار کی تعمیر کی طرف ایک موثر کوشش ہے۔