تاثیر 11 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 11 اپریل: قومی اور نجی شعبے کی دو پہیہ گاڑیاں بنانے والی کمپنی بجاج آٹو لمیٹڈ کے نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مدھور بجاج کا جمعہ کی صبح یہاں کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 63 برس تھی۔
کمپنی سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ مدھر بجاج کو صحت سے متعلق مسائل کی وجہ سے کچھ دن قبل جنوبی ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس سے دو روز قبل انہیں فالج کا حملہ بھی ہوا تھا۔ انہوں نے آج صبح تقریباً 5 بجے اسپتال میں آخری سانس لی۔
مدھر بجاج، بجاج آٹو کے نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہونے کے علاوہ، مہاراشٹرا اسکوٹرز لمیٹڈ کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز تھے۔ اس کے علاوہ وہ بجاج الیکٹریکلز لمیٹڈ، بجاج فائنانس لمیٹڈ اور بجاج گروپ کی دیگر کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے۔