پدم ایوارڈ-2026 کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ 31 جولائی ہے

تاثیر 11  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 11 اپریل (ہ س)۔ ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ایک پدم ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کی آخری تاریخ 31 جولائی ہے۔ ان ایوارڈ کا اعلان یوم جمہوریہ 2026 پر کیا جائے گا، جو مختلف شعبوں میں غیر معمولی کامیابیوں اور ممتاز خدمات کیلئے تسلیم شدہ ہیں۔
مرکزی وزارت داخلہ نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر اعلان کیے جانے والے پدم ایوارڈ-2026 کے لیے آن لائن نامزدگی اور سفارش کا عمل 15 مارچ سے جاری ہے۔ پدم ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کی آخری تاریخ https://awards.gov.in جولائی ہے۔ پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگی اور سفارشات آن لائن موصول ہوں گی۔
پدم ایوارڈ، یعنی پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری، ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ہیں۔ سال 1954 میں قائم کیے گئے ان ایوارڈ کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ ان ایوارڈ کے تحت کسی کو ‘بہترین کام’ کے لیے اعزاز دیا جاتا ہے۔ پدم ایوارڈ فن، ادب اور تعلیم، کھیل، طب، سماجی خدمت، سائنس اور انجینئرنگ، پبلک ورکس، سول سروس، کاروبار اور صنعت وغیرہ جیسے تمام شعبوں/اداروں میں ممتاز اور غیر معمولی کامیابیوں اور خدمات کے لیے دیے جاتے ہیں۔ ذات پات، پیشہ، عہدے یا جنس کے امتیاز کے بغیر تمام افراد ان ایوارڈز کے اہل ہیں۔ ڈاکٹروں اور سائنس دانوں کو چھوڑ کر، دیگر سرکاری ملازمین بشمول پبلک سیکٹر کے اداروں میں کام کرنے والے، پدم ایوارڈز کے اہل نہیں ہیں۔