بہار کےباہوبلی ایم ایل اے ریت لال نے عدالت میں کی خودسپردگی

تاثیر 17  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 17 اپریل:بہار کے داناپور سے آر جے ڈی کے باہوبلی ایم ایل اے ریت لال یادو نے آج ( جمعرات) عدالت میں خودسپردگی کی۔ ریت لال کے ساتھ اس کے بھائی نے بھی عدالت میں خودسپردگی کی ہے۔حال ہی میں پولیس اور ایس ٹی ایف نے پٹنہ سے ملحقہ علاقہ سمیت کچھ دیگر مقامات پر آرجے ڈی ایم ایل اے کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی تھی۔اس کے بعد ایم ایل اے ریت لال یادو نے دانا پور عدالت میں خودسپردگی کی۔ ایک بڑے بلڈر نے ریت لال یادو پر تاوان اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام لگایا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے ان کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی تھی۔ اب انہوں نے خود سپردگی کر دی ہے۔ادھر اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بھی ریت لال یادو پر ہوئی پولیس چھاپہ ماری کو لیکر کہا کہ بہار پولیس سیاسی ٹول بن کر کام کر رہی ہے۔ پولیس کی جانب سے انتخابی کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مکامہ کے سابق ایم ایل اے اننت سنگھ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ٹھکانے پر چھاپہ ماری کی گئی اور ایک اے کے 47 ملنے کا دعویٰ کیا گیا۔ لیکن بعد میں پولیس نے عدالت کو بتایا کہ کوئی ثبوت نہیں ملا۔ پولیس کو سلیکٹیو ٹول کے طور پر کام نہیں کرنا چاہیے۔