وسئی میں شاہراہ کے قریب مبینہ غیر قانونی مدرسے پر بی جے پی کا احتجاج

تاثیر 23  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 23 اپریل:بی جے پی نے وسئی ویرار میونسپل کارپوریشن کے دائرہ کار میں آنے والے پربھاو جی علاقے میں ایک مدرسے کی مبینہ غیر قانونی تعمیر کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے فوری انہدام کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی نے اس ضمن میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سمیت کئی اہم عوامی نمائندوں اور افسران کو خطوط ارسال کیے ہیں۔
پارٹی لیڈر ایڈوکیٹ پردیپ پانڈے کی جانب سے بھیجے گئے ان خطوط میں کہا گیا ہے کہ والیو علاقے میں ستوالی تا تگرفاٹا سڑک پر ایک مدرسے کی تعمیر میونسپل قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جاری ہے۔ اس سلسلے میں جی ڈویڑن کے افسران باخبر ہونے کے باوجود تعمیر روکنے میں ناکام رہے ہیں، اگرچہ انہوں نے نوٹس بھی جاری کیے ہیں۔