ٹرمپ 13 سے 16 مئی تک سعودی عرب ، امارات اور قطر کا دورہ کریں گے

تاثیر 23  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن ،23اپریل:وائٹ ہاؤس کے اعلان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 سے 16 مئی کے درمیان سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ کے اس دورے میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔اس سے قبل صدر ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ سعودی عرب کا دورہ کرنے اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انھوں نے “العربیہ نیوز” کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ سعودی ولی عہد کے ساتھ مل کر خطے میں امن کی بحالی کے لیے کام کریں گے۔