تاثیر 9 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 9؍اپریل: الحراء پبلک اسکول شاہ گنج میں نئے تعلیمی سال [26-2025] کا آغاز پرتپاک تقریب کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل سید ندیم احمد، جملہ اساتذہ، طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔اسمبلی میں تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد طلباء نےاسکول ترانہ پیش کیا۔ پرنسپل موصوف نے بچوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا، “یہ نیاتعلیمی سیشن ہم سب کے لیے نئی امیدوں اور عزم کی علامت ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہر طالب علم کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں۔” واضح ہو کہ باضابطہ تعلیم کا آغاز کل صبح ۴۵:۷؍ بجے ہو گیا۔لہذا گارجین حضرات سے گذارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پوری تیاری کے ساتھ وقت مقررہ پر ہی اسکول بھیجنے کی کوشش کریں تاکہ پہلے ہفتہ میں چلنے والے فائونڈیشن کورس سے بچے محروم نہ ہوں۔واضح ہو کہ اسکول احاطے میں کتابیں ، کاپیاںو دیگر چیزیں دستیاب ہیں ۔ وقت رہتے ان چیزوں کی فراہمی کی کوشش کرلیں۔ علاوہ ازیں بچوں کی اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں ۔ انہیں نماز کا پابند بنائیں ۔ بچوں کی خارجی وداخلی پاکیزگی و صفائی کا پورا خیال رکھیں ۔ خلاصہ یہ کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں اسکول انتظامیہ کو اپنا بھرپور تعاو ن پیش کریں تاکہ ہمارے بچے سماج و معاشرے کے لئے سود مند ثابت ہوں اور ایک صالح معاشرہ وجود میں آسکے۔