تاثیر 9 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 9اپریل، (پریس ریلیز): روٹری کلب آف پٹنہ کنکر باغ نےٹی پی ایس کالج میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں این سی سی کیڈٹس ، این ایس ایس کے رضا کار، اساتذہ اور ملازمین نے 52 یونٹ خون کا عطیہ دیا۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اپیندر پرساد سنگھ، شعبہ تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر مکند اور پروفیسر ڈاکٹر ابو رضوی نے کیمپ کے انعقاد میں اپنا بھرپور تعاون کیا۔ روٹری کلب کے صدرروٹیرین راج کشور سنگھ نے پرو فیسر ابو بکر رضوی اور دیگر منتظمین کو اعزاز سے نوازا اور انہیں یادگاری تحفہ پیش کیا۔اس تقریب میں روٹری کلب کے صدرآر ٹی این راج کشور سنگھ، پی ڈی جی روٹیرین ڈاکٹر راکیش پرساد،پی پی روٹیرین ڈاکٹر شنکر ناتھ، پروجیکٹ کے کوآرڈینیٹرروٹیرین نرنجن کمار اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔