وزیر اعلیٰ نے سابق وزیراعظم چندر شیکھر کو خراج عقیدت پیش کیا

تاثیر 17  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 17 اپریل : سابق وزیر اعظم انجہانی چندر شیکھر جی کے یوم پیدائش کے موقع پر پٹنہ میں ریاستی تقریب کا انعقادبہادر پور ہاو?سنگ کالونی ، پارک نمبر 2، کنکڑ باغ میں میں کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہندوستان کے سابق وزیر اعظم انجہانی چندر شیکھر کے مجسمہ پر گلپوشی کرانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری ، بہار قانون ساز اسمبلی کے سپیکر نند کشور یادو ، ا?بی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری ، سابق وزیر شیام رجک ، بہار اسٹیٹ سٹیزن کونسل کے سابق جنرل سکریٹری اروند کمار ، بہار چائلڈ رائٹس کمیشن کے سابق ممبر شیو شنکر، عوامی نمائندے شیو شنکر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ معززین ، سماجی اور سیاسی کارکنوں نے بھی ا?نجہانی چندر شیکھر کے مجسمے پرگلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا۔