سی آئی آئی نے ریاستوں کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کا عزم کیا

تاثیر 25  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ:، 25/ اپریل (تاٹیر بیورو) کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) ویسٹ بنگال اسٹیٹ کونسل نے ہوٹل پارک میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران جامع ایجنڈا پیش کیا، جس میں ریاست کے پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے مختلف منصوبے، مقاصد اور اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال پیش کیا گیا۔ سی آئی آئی ویسٹ بنگال کے چیئرمین اور بی جی ایس گروپ کے ڈائریکٹر، مسٹر دیباسیش دتہ نے ریاستی حکومت کی اقتصادی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور سماجی بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ اس تعلق سے مسٹر دتہ نے کہا کہ چونکہ مغربی بنگال ملک کا دوسرا بڑا ایم ایس ایم ای مرکز ہے، اس لیے سی آئی آئی حکومت کے ساتھ مل کر ایم ایس ایم ای شعبے کو مزید مستحکم کرے گا۔ جبکہ ویسٹ بنگال اسٹیٹ کونسل کے وائس چیئرمین اور ووڈلینڈ اسپتال کے ایم ڈی و سی ای او مسٹر روپک بروا نے تربیت، مقابلوں اور ایوارڈز کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ ایم ایس ایم ای کی مسابقت اور کارکردگی میں اضافہ کیا جا سکے۔ انہوں نے مجوزہ ورکشاپس کے ذریعے برآمدگی کاروبار کے لیے ضروری مہارتیں فراہم کرنے پر بھی توجہ دی۔