اقلیتی کانگریس کے بہار انچارج جناب شمیم احمد خان کا دربھنگہ اقلیتی کانگریس کے ممبران نے کیا والہانہ استقبال

تاثیر 25  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضا امام) 25 اپریل-دربھنگہ اقلیتی کانگریس کےصدر جناب محمد سرفراز انور صاحب کے ذریعہ منعد پروگرام آج دربھنگہ کے مشہور ادارہ علامہ اقبال لائبریری بی بی پاکر دربھنگہ میں بہار کے انچارج جناب شمیم احمد خان صاحب کا والہانہ استقبال محترمہ نازیہ حسن ڈپٹی میئر مع کانگریس کی سرکردہ رہنما۔جناب دیانند پاسوان ضلع کانگریس صدر۔جناب ڈاکٹر احمد نسیم آرزو۔جناب نسیم حیدر۔جناب شبلی نعمانی۔جناب نسیم احمد رفعت مکی کے ذریعہ پھول مالا پاگ شال دیکر استقبال کیا گیا۔اس موقع پر محترمہ نازیہ حسن نے۔ڈاکٹر احمد نسیم آرزو۔جناب دیانند پاسوان۔جناب نسیم حیدر صاحب کا بھی استقبال شال اور پاک پہناکر کیا گیا۔اس موقع پر کانگریس اور اقلیتی کانگریس کے سرکردہ ممبران کی موجودگی نے پروگرام میں چار چاند لگا دیا اس موقع پر اقلیتی کانگریس دربھنگہ کے صدر کی اہلیہ کے اچانک بیمار ہونے پر سبھوں نے انکے صحت یابی کےلئے دعاء کی۔جناب دیانند پاسوان ضلع کانگریس صدر نے مہمان خصوصی جناب شمیم احمد خان صاحب کا استقبال کیا اور اقلیتی کانگریس کے ممبران کو پورا تعاون دینے کا وعدہ کیا۔۔جناب ڈاکٹر احمد نسیم آرزو صاحب نے بھی ہرممکن تعاون کا بھروسہ دیا۔محترمہ نازیہ حسن ڈپٹی میئر مع کانگریس لیڈر نے سبھو کو ایک ساتھ ملکر کانگریس اور راہل گاندھی جی کا ساتھ دینے کو کہا۔اخیر میں جناب شمیم احمد خان صاحب انچارج بہار اقلیتی کانگریس نے بھروسہ دلایا کے وہ ہرممکن کانگریس ممبران کی مدد کو ہمیشہ تیار رہینگے۔نظامت کے فرائض جناب نسیم احمد رفعت مکی نائب صدر اقلیتی کانگریس دربھنگہ نے انجام دیا۔اخیر میں سبھی موجود لوگوں نے کھڑے ہوکر دومنٹ کا خراج عقیدت پہلگام کے شہیدوں کو دیا گیا۔اس موقع پر جناب پرویز حسن ارمان جناب شارق حسین۔جناب محمد پرویز ایڈووکیٹ۔جناب محمد شبلی نعمانی۔جناب وارث خان۔جناب محمد ریحان۔جناب محمد اکرام۔جناب محمد الطاف۔محمد افضل احمد۔عامر صدیقی۔وسیم صدیقی کے علاوہ سیکڑوں کانگریس ممبران موجود تھے۔