بجرنگی بھائی جان کا کلائمکس سین پہلگام میں حملے کے اسی مقام پر شوٹ کیا گیا تھا

تاثیر 28  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 28 اپریل :سلمان خان کی 2015 کی فلم ‘ بجرنگی بھائی جان’ نے شائقین کے دلوں میں خاص جگہ بنائی تھی۔ ‘بجرنگی بھائی جان’ کی شوٹنگ جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئی تھی۔ اس فلم کے کئی مناظر جموں و کشمیر میں فلمائے گئے ہیں۔ ‘بجرنگی بھائی جان’ کا کلائمکس سین اسی جگہ شوٹ کیا گیا تھا جہاں پہلگام میں یہ حملہ ہوا تھا۔
فلم میں مْنّی اور بجرنگی بھائی جان کی جوڑی نے سب کا دل جیت لیا، جہاں بجرنگی بھائی جان (سلمان خان) مْنی کو اپنی ماں سے ملانے کے لیے پاکستان جاتے ہیں، جو غلطی سے پاکستان سے انڈیا آ گئی تھیں۔ فلم کی اس جذباتی کہانی اور سلمان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔ اس کامیابی کے بعد مداحوں کو ‘ بجرنگی بھائی جان-2’ کا بے صبری سے انتظار تھا۔ اب، پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد، ‘بجرنگی بھائی جان-2’ کو لے کر ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔
جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد سلمان خان کے بارے میں یہ افواہیں پھیل رہی ہیں کہ وہ جلد ہی ‘بجرنگی بھائی جان-2’ کے ساتھ ناظرین کے سامنے واپس آئیں گے۔ سلمان کی آخری فلم ‘سکندر’ عید کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی تاہم یہ فلم باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد سلمان اب ‘بجرنگی بھائی جان-2’ پر غور کر رہے ہیں تاکہ وہ ایک بار پھر باکس آفس پر دھوم مچا سکیں۔ فلم کے مصنف وجندرا پرساد نے بھی ‘بجرنگی بھائی جان-2’ کے حوالے سے ایک بڑی اپ ڈیٹ دی ہے جس سے مداحوں میں تجسس بڑھ گیا ہے۔ اس اپ ڈیٹ نے ‘ بجرنگی بھائی جان 2’ کی ریلیز کے امکانات کو مزید مضبوط کر دیا ہے اور اب سلمان خان کے مداحوں کو اس سے اور بھی زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔
وجندرا پرساد نے حال ہی میں سلمان خان سے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے سلمان کو فلم ‘بجرنگی بھائی جان-2’ کے بارے میں ایک لائن سنائی، جو سلمان کو بہت پسند آئی۔ وجندرا نے کہا، “میں سلمان سے ملا اور میں نے انہیں ایک لائن سنائی، انہیں یہ بہت پسند آئی، اب دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔” رپورٹس کے مطابق سلمان اور وجندر پرساد کے درمیان ‘ بجرنگی بھائی جان-2’ کو لے کر بات چیت ہوئی ہے اور ایسے اشارے بھی مل رہے ہیں کہ ہدایت کار کبیر خان بھی اس فلم میں شامل ہو سکتے ہیں۔