صارفین TVS کریڈٹ سروس کی من مانی سے پریشان

تاثیر 5  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سیتامڑھی (مظفر عالم ) صارفین ٹی وی ایس کریڈٹ سروس کی من مانی سے پوری طرح پریشان ہیں۔ اس معاملے میں متاثرہ خاندان نے اب کنزیومر فورم کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلع کے نان پور تھانہ علاقہ کے گاؤں فیض پور کے رہائشی محمد تبریز رضا نے بتایا کہ ان کے بھائی محمد تحسین رضا نے 16 جنوری 2023 کو مظفر پور کے TVS Mayank Automobiles سے بائیک لی تھی۔ اس موٹر سائیکل کی مالی اعانت TVS کریڈٹ سروس نے کی تھی۔ تحسین رضا نے موٹر سائیکل کی قسط لگاتار جمع کروانا شروع کر دی۔ اسی دوران تحسین رضا کا انتقال 06 نومبر 2023 کو ہوا۔ موت کے بعد محمد تبریز نے فوری طور پر TVS کریڈٹ سروس کو اس بارے میں مطلع کیا اور دعویٰ بھی کیا۔ اس کے بعد محمد تبریز اکثر NOC کے لیے TVS کریڈٹ سروس کے پاس گئے لیکن انہیں NOC نہیں دیا گیا۔ چند دنوں کے بعد فنانس کمپنی نے گاڑی اٹھا کر لے گئی ۔ اس کے بعد جب یہ لوگ فنانس کمپنی گئے تو انہیں بتایا گیا کہ 30 ہزار روپے جمع کرانے کے بعد ہی گاڑی واپس کی جائے گی۔ 30 ہزار روپے فنانس کمپنی کی درخواست پر، محمد تبریز نے جمع کردیا لیکن فنانس کمپنی اب تک گاڑی واپس نہیں کر رہی ہے۔ اب محمد تبریز کبھی میانک آٹوموبائلز اور کبھی ٹی وی ایس کریڈٹ سروس کا دورہ کر رہے ہیں لیکن کوئی حل نہیں نکل رہا ہے۔ اس سے تنگ آکر محمد تبریز نے کنزیومر فورم جانے کا فیصلہ کیا ہے۔