نالندہ صدر اسپتال سے ٹھیلہ پر لاش لے جانے کے معاملے میں ضلع مجسٹریٹ نے کی کارروائی

تاثیر 30  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نالندہ، 30 اپریل:ٹھیلہ پرلاش لے جانے کا معاملہ سامنے آنے پراور صدر اسپتال کے ذریعہ ایمبولینس کی سہولت مہیا نہ کرائے جانے کے پر ضلع مجسٹریٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ہدایات جاری کی ہے۔
ڈی ایم کی ہدایات کی روشنی میں آج بدھ کو سب ڈویڑنل افسر بہار شریف اور کرشنا جوشی، اسسٹنٹ کلکٹر نالندہ نے صدر اسپتال کا مکمل معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران بتایا گیا کہ صدراسپتال میں دو گاڑیاں دستیاب ہیں جن میں سے ایک گاڑی کو اسپتال انتظامیہ کی اجازت کے بغیر اے سی یو نے دوسرے ضلع میں بھیج دیا ہے اور دوسری مرمت نہ ہونے کی وجہ سے غیر استعمال شدہ پڑی ہے۔ اس حوالے سے اے سی یو کے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔