تاثیر 30 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد , 30 اپریل:تلنگانہ کے گدوال ضلع میں منگل کی شام ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں دو نرسنگ طالبات ہلاک ہوگئیں اور 5دیگر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نرسنگ کالج سے نکلنے کے بعد طالبات نیوہاؤسنگ بورڈ کالونی کے قریب بس کا انتظار کر رہی تھیں۔ اسی دوران ایک بولیرو گاڑی نے تیزی سے آ کر طالبات کو ٹکرماردی۔ گاڑی کی رفتاراتنی زیادہ تھی کہ اس نے دو طالبات کو گھسیٹتے ہوئے ایک بجلی کے کھمبے سے ٹکرماری،جس کے نتیجہ میں تاریں ٹوٹ کرطالبات پر گر گئیں۔