دنیا پوپ فرانسس کو ہمدردی، عاجزی اور روحانی ہمت کی علامت کے طور پر یاد رکھے گی: وزیراعظم

تاثیر 21  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 21 اپریل:وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پوپ فرانسس کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوپ فرانسس کو دنیا بھر کے کروڑوں لوگ ہمدردی، عاجزی اور روحانی ہمت کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
پوپ فرانسس کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے، پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، “میں عزت مآب پوپ فرانسس کے انتقال سے بہت غمزدہ ہوں۔ غم اور یاد کی اس گھڑی میں، عالمی کیتھولک برادری کے ساتھ میری دلی تعزیت۔ پوپ فرانسس کو دنیا بھر کے لاکھوں لوگ ہمیشہ ایک رحمدلی اور ہمدردی کی علامت کے طور پر یاد رکھیں گے۔ چھوٹی عمر میں ہی انہوں نے خود کو خداوند یسوع مسیح کے نظریات کی تشہیر کے لیے وقف کر دیاتھا۔ انہوں نے غریبوں محروموں کی لگن سے خدمت کی ۔جو لوگ مظلوم تھے ان کے لئے انہوں نے امید کا جذبہ بیدار کیا ۔