الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر انتخابات پر الزامات مسترد کیے

تاثیر 23  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 23 اپریل :ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے بعد ووٹر لسٹ اور ووٹنگ کے عمل سے متعلق لگائے گئے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی عمل شفاف، قانونی اور مکمل طور پر ضابطوں کے مطابق انجام پایا ہے۔
کمیشن کے مطابق مہاراشٹر میں ووٹنگ کے عمل میں مجموعی طور پر 6 کروڑ 40 لاکھ 87 ہزار 588 ووٹروں نے حصہ لیا۔ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک اوسطاً ہر گھنٹے 58 لاکھ ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، جبکہ آخری دو گھنٹوں کے دوران صرف 65 لاکھ افراد نے ووٹ ڈالے۔ اگرچہ یہ تعداد متوقع 116 لاکھ کے مقابلے میں کم ہے، تاہم اس سے کسی بھی قسم کی بدنیتی یا دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملتا۔