تاثیر 11 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی۔12 اپریل :عمران ہاشمی نے اپنی زبردست اداکاری اور سپرہٹ فلموں کے ذریعے بالی ووڈ میں سنہرے دور کا آغاز کیا لیکن ہر چمکتے ستارے کی طرح انہیں بھی زندگی میں کچھ مشکل حالات سے گزرنا پڑا۔ جب ان کا کیرئیر اپنے عروج پر تھا اور وہ اپنے خاندان کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے تھے، ایک دل دہلا دینے والی خبر نے ان کی دنیا بدل دی کیونکہ ان کے 3 سالہ بیٹے کو کینسر کی تشخیص ہوئی۔ یہ سن کر اس کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔ اس درد کو برسوں تک اپنے دل میں چھپائے رکھنے کے بعد اب پہلی بار عمران نے اس مشکل دور کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔