وزیر اعظم مدھیہ پردیش کے اشوک نگر ضلع کے آنند پور دھام پہنچے، گورنر اور وزیر اعلیٰ نے ہیلی پیڈ پر ان کا استقبال کیا

تاثیر 11  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

گوالیار، 11 اپریل: وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش کے ایک روزہ دورے پر ضلع اشوک نگر کے آنند دھام پہنچ گئے ہیں۔ یہاں ہیلی پیڈ پر گورنر منگو بھائی پٹیل اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے وزیر اعظم کو آنند پور دھام کمپلیکس میں واقع ہیلی پیڈ پر انگ وسترم (گمچھا) اڑھا کر ان کا استقبال کیا۔
اس سے پہلے وزیر اعظم مودی دوپہر تقریباً 2.30 بجے خصوصی طیارے سے گوالیار ایئر فورس بیس پہنچے۔ یہاں ان کا استقبال اسمبلی اسپیکر نریندر سنگھ تومر اور وزیر مملکت برائے آبی وسائل وزیر تلسی رام سلاوٹ نے کیا۔ اس موقع پر علاقائی رکن پارلیمنٹ بھرت سنگھ کشواہا کے ساتھ دیگر وزراء￿ اور ریاست کے ڈی جی پی کیلاش مکوانہ موجود تھے۔ پانچ منٹ قیام کے بعد وزیر اعظم آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اشوک نگر ضلع کے آنند دھام کے لیے روانہ ہوئے۔ یہاں پوجا ارچنا کے ساتھ ہی شری پرہنس ادویت مت کے چیف گرو مہاراج مہاتما شبد پریمانند اور دیگر سنتوں سے ملاقات کریں گے۔