موتیہاری میں ایگزیکٹیو انجینئر 2 لاکھ رشوت لیتے گرفتار

تاثیر 29  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

مشرقی چمپارن، 29 اپریل: محکمہ نگرانی نے منگل کی صبح بدعنوانی کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ایگزیکٹیو انجینئر اجے کمار کو 2 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پکڑے گئے ایگزیکٹو انجینئر اجے کمار ٹھیکیدار سنتوش یادو سیایک کام کے عوض رشوت مانگ رہے تھے۔ متاثرہ نے اس کی شکایت محکمہ نگرانی سے کی تھی۔ جس کے بعد ڈی ایس پی شیاما بابو پرساد کی قیادت میں محکمہ نگرانی کی ٹیم نے جال بچھا کر اسے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس دوران ٹیم نے 2 لاکھ روپے رشوت کی رقم بھی برا?مد کر لی۔
محکمہ نگرانی گرفتار اجے کمار سے اچھی طرح پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ان کی جائیداد اور دیگر مالیاتی لین دین کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔محکمہ نگرانی کی اس کارروائی کے بعد سرکاری محکمہ میں خوف و ہراس ہے۔