تاثیر 29 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نوادہ،29اپریل:بہار کے نوادہ میں بدمعاشوں کی دہشت بڑھتی جارہی ہے۔ تازہ معاملہ ہسوا تھانہ علاقہ کے بلیاری گاوں کا ہے۔ جہاں چوروں نے گھر کے مرکزی دروازے کو رسی سے باندھ کر بند کر دیا۔ اس کے بعد چوراطمینان سے 15 لاکھ روپے کے زیورات اور 50 سے 60 ہزار روپے کی نقدی چوری کر کے لے گئے۔ چوری کے بعد گھر کا بکسااور ٹرالی بیگ کھیت میں پھینک دیا۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اتوار کی رات چوروں نے بلاری گاوں کے ننوری سنگھ کے گھر کو نشانہ بنایا۔ چوروں نے بڑی ہوشیاری سے چوری کو انجام دیا۔ گھر کے مالک گنوری سنگھ نے بتایا کہ چوروں نے گھر کا دروازہ باہر سے بند کر رکھا تھا۔ ہمارا خاندان کمرے میں اور چھت پر سو رہا تھا۔ چوروں نے کمرے کے تالے توڑ کر تینوں خواتین کے ٹرنک، ٹرالی بیگ اور دراز میں رکھے تقریباً 15 لاکھ روپے کے زیورات اور 50 سے 60 ہزار روپے کی نقدی لے کر فرار ہو گئے۔