پٹنہ میں بس کے اندربیخوف بدمعاشوں نے کی فائرنگ

تاثیر 22  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ،22اپریل:راجدھانی پٹنہ سے بیتیا جا رہی بس پر نامعلوم بدمعاشوں نے فائرنگ کر دی۔ اس دوران بدمعاشوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے بس ڈرائیور دشینت مشرا کا قتل کر دیا۔ واقعہ گزشتہ پیر کی رات پیش آیا، جس کی وجہ سے پٹنہ کے زیرو مائل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کے دوران کنڈکٹر کے بھی پیرمیں گولی لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ اس فائرنگ سے بس میں سوار مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ رات 10 بجے کے قریب مسورھی موڑ پر زیرو مائل گول چکر کے قریب پیش آیا۔ مسلح بدمعاشوں نے پٹنہ سیبیتیا جانے والی بس کو روکا اور ڈرائیور اور کنڈکٹر کو گولی مار دی۔ جس میں ڈرائیور دشینت کمار مشرا عرف چمچم پانڈے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ بدمعاشوں نے ڈرائیور دشینت کو قریب سے گردن، کانپٹی اور آنکھوں کے درمیان میں تین گولیاں ماریں۔ کنڈکٹر دلشاد کو بھی پیرمیں گولی لگی۔
کنڈکٹر دلشاد ویشالی کا رہنے والا ہے اور دشینت بیتیاکا رہنے والا تھا۔ جس پربدمعاشوں نے 5 سے 7 راونڈ فائرنگ کی۔ فائرنگ کے اس واقعہ سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رام کرشن نگر تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور وہاں سے کئی کھوکھا برامد کئے۔