چھتیس گڑھ میں ہر گھنٹے میں پانچ بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی ہوتی ہے:  سپریہ سرینیت

تاثیر 22  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

رائے پور، 22 اپریل: کانگریس کی قومی ترجمان سپریہ شرینیت نے منگل کی صبح رائے پور کے سوامی وویکانند ہوائی اڈے پر صحافیوں کو بتایا کہ کانگریس نیشنل ہیرالڈ کے معاملے پر ملک بھر میں پریس کانفرنس کر رہی ہے تاکہ سچائی کو عوام کے سامنے رکھا جا سکے۔ چھتیس گڑھ میں اوسطاً ہر گھنٹے میں پانچ بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں جو کہ تشویشناک بات ہے۔ کابینہ کی توسیع کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کا اندرونی معاملہ ہو سکتا ہے۔ اس کا اثر انتظامی نظام پر صاف نظر آرہا ہے جو مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔