تاثیر 19 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 19 اپریل : شمال مشرقی ضلع کے مصطفی آباد علاقے میں ہفتے کی علی الصبح ایک چار منزلہ عمارت گر گئی۔ حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ دس افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اب بھی کئی لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔
اطلاع ملتے ہی فائر ڈپارٹمنٹ، این ڈی آر ایف، ڈاگ اسکواڈ اور پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح تقریباً 2:50 بجے مکان کے منہدم ہونے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔ ملبے تلے دبے لوگوں کو بچانے کے لیے این ڈی آر ایف کو طلب کیا گیا ہے۔ ریسکیو کام تاحال جاری ہے۔