سینکٹروں ضرورت مند مریضوں کی مفت میں صحت کی جانچ کی گئی

تاثیر 21  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کلکتہ، ٢١/ اپریل (زاہد احمد) وکیلس ہیلتھ اینڈ ریسرچ سنٹر کی جانب سے یہاں سینکٹروں ضرورت مندوں اور غریب مریضوں کی صحت کی مفت جانچ کی گئی۔ راجر ہاٹ کے رائے گاچھی علاقے میں کافی تعداد میں اردو بولنے والے لوگ رہتے ہیں۔ یہاں انہیں علاج کےلئے دور دراز کے علاقوں میں جانا پڑتا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے وکیلس ہیلتھ اینڈ ریسرچ سنٹر نے ان کے لئے مفت میں صحت کی جانچ کے لئے موقع فراہم کیا۔ اور اس موقع کا لوگوں نے بھر پور فائدہ اٹھایا۔ یہاں ماہر ڈاکٹروں کے علاوہ مختلف شعبوں میں اسپشلسٹ ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی گئی تھی۔ یہاں ہر ہفتہ لوگوں کی مفت صحت کی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں یہاں گیارہ سعدیہ اسکوائر میں واقع اس ہیلتھ سنٹر میں صحت کے سلسلے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جہاں لوگوں کو مفت میں علاج فراہم کیا گیا۔ اور یہ اعلان کیا گیا کہ ہر ہفتہ اسی طرح سے لوگوں کو مفت صحت کی جانچ کی جائے گی۔ اس علاوہ وکیلس ہیلتھ اینڈ ریسرچ سنٹر میں او پی ڈی میں مفت میں علاج کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس موقع پرموجود سابق ڈپٹی کمشنر آف پولس سید کفیل احمد ہاشمی صاحب نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد احمد صاحب نے یہ محسوس کیا کہ ان دنوں علاج مہنگا ہونے کے ساتھ دوائیوں کی قیمت بھی آسمان چھو رہی ہے جو غریب اور عام مریضوں کے بس سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے انہوں نے ہفتہ میں ایک دن غریبوں اور ضرورت مند مریضوں کا مفت میں علاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اس کے لئے او پی ڈی بھی کھول دیا ہے۔ جہاں لوگ جاکر مفت میں علاج کراسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے سنٹر میں دیگر اسپتالوں کے مقابلے کافی کم قیمت پر مختلف اسپیشلسٹ بیماریوں کا علاج کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ان میں پلس اور بلڈ پریشر کی اسکریننگ، کارڈیک اسکرینینگ، ہائٹ اور ویٹ میزرمنٹ، انکو اسکرینینگ ، بے بی اسکرینننگ، آﺅ ٹ ڈﺅر علاج، گائنی اور انفر ٹیلیٹی، نیوٹریشنل کاﺅنسلنگ وغیرہ شامل ہیں۔اس موقع پر ہوئے پروگرام کے موقع پر علاقے کے ایم ایل اے تاپس چٹرجی، ضلع سبھا دھی پتی کے رکن، آفتاب الدین ، راجر ہاٹ کے آئی سی سید رضاء الکریم ۔ کونسلر رحیمہ بی بی، کونسلر ارتریکا بھٹاچاریہ، ڈائرکٹر ساجد احمد، ڈاکٹر ذولفقار علی، ڈائرکٹر عنایت علی، شرافت علی، سیس محمد، مدینہ مسجد کے مولانا شہاب الدین علی صاحب،زائد احمد، مطیعور منشی، شاہین منشی، فردوس منشی، ساحر صدیقی، نظام علی، شخاوت حسین، ڈاکٹر کوشل کمار، عابد خان، ایڈو کیٹ اسیم ساہا وغیرہ موجود تھے۔