غزہ کی پٹی محاصرے اور بھوک کی زد میں

تاثیر 21  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ ،21اپریل :غزہ کی پٹی پر گذشتہ ماہ سے جاری اسرائیلی حملوں میں شدت آتی جا رہی ہے، اس کے تباہ حال علاقے ایک بار پھر فضائی بم باری کی زد میں ہیں۔
العربیہ کی اطلاع کے مطابق آج پیر کے روز اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں ایک کیمپ کو نشانہ بنایا، جہاں جنگ کے سبب بے گھر ہونے والے افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔ اس حملے میں پانچ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے رفح کے شمالی علاقوں پر توپ خانے سے شدید گولہ باری کی، جب کہ شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ پر بھی متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
اس کے علاوہ، اسرائیلی جنگی کشتیاں النصیرات کیمپ کے شمال مغربی علاقوں پر بھی حملے کر رہی ہیں، جو کہ وسطی غزہ میں واقع ہے۔