غزہ میں امداد کی اجازت دی جائے، جرمنی، فرانس، برطانیہ کا اسرائیل سے مشترکہ مطالبہ

تاثیر 23  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پیرس،23اپریل:جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ طور پر اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کی اجازت دے کر بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے، یہ بات بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہی گئی۔وزراء نے کہا، “انسانی امداد کو کبھی بھی سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے اور فلسطینی سرزمین کو آبادی میں کسی تبدیلی کا نشانہ نہ بنایا جائے۔انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کی طرف واپس جائیں اور حماس سے بقیہ قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔