چھپرہ میں مال گاڑی کا انجن پٹری سے اترا، کئی ٹرینیں متاثر

تاثیر 11  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ، 11 اپریل:بہار کے چھپرہ اسٹیشن یارڈ میں دیر شام مال گاڑی کا انجن شنٹنگ کے دوران پٹری سے اتر گیا۔ یہ حادثہ لائن نمبر 27 سیلون سائڈنگ میں پیش آیا۔ انجن نمبر 23652 (ڈبلو اے جی 5) گونڈہ سے تھا۔ انجن کے سات پہیے پٹری سے اتر جانے کے باعث لائن نمبر 01 مکمل طور پر متاثر ہوگیا۔
واقعے کے بعد چھپرہ اسٹیشن پر سائرن بجایا گیا۔ ٹریک مینٹیننس اور ایکسیڈنٹ ریلیف وہیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ انجن کو اٹھانے کا عمل فوری شروع کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ خبر لکھے جانے تک انجن کو اٹھایا جارہا تھا۔ تاہم ریلوے کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔